رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات

اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات تفویض

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے 24نومبر کو ہونے والے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات تفویض کردیئے ۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے پنجاب رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دے دی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز اور ایف سی شہر میں امن وعامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی معاونت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سانحہ9مئی پرجوڈیشل کمیشن کی تشکیل سمیت متعدد درخواستیں سماعت کیلئےمقرر