ویب ڈیسک: بنوں حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ بنوں ڈویژن میں ادا کردی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ بنوں گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں شہید ہونے والے صوبیدار عمران احمد فاروقی شہید عمر 44سال ساکن گوجرانوالہ، حوالدار محمد جاوید اقبال شہیدعمر 29سال ساکن سرگودھا،نائیک طہماس احمد شہیدعمر34سال ساکن ایبٹ آباد، نائیک باسط فرید شہیدعمر39سال ساکن ہری پور،سپاہی صفدر علی شہیدعمر 33سال ساکن ضلع بارکھان، سپاہی اسد بشیر شہیدعمر 32سال ساکن: ضلع کوہلو، سپاہی اعجاز حسین شہیدعمر38سال ساکن ڈیرہ غازی خان، سپاہی عاطف خان شہیدعمر23سال ساکن میانوالی، سپاہی امان اللہ شہیدعمر30سال ساکن ضلع کرک، سپاہی شاہ زمان شہیدعمر 22سال ساکن لوئر دیر، سپاہی حسیب اللہ شہید عمر22سال ساکن ضلع کرک اور عثمان اللہ شہیدعمر33سال، ساکن ضلع کرک کی نماز جنازہ بنوں گیریژن میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں کمانڈر پشاور کور سمیت اعلی عسکری حکام، سول انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دفاع وطن میں ہمارے شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments