عمران خان کو رہا کروا کے ہی

عمران خان کو رہا کروا کے ہی دم لیں گے،علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہاکروا کے ہی دم لیں گے ۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے واضح کیا کہ مذاکرات سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی سے شروع ہوں گے اور آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہورہی ہیں ،انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر دم لیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نعرہ اب نہیں تو کبھی نہیں، ہم نہیں تو کون ثابت کرنے کا وقت آچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے ظلم کے نظام کا مقابلہ کریں گے اور انصاف لیں گے یا غلامی قبول کریں گے۔ ہم بانی چیئرمین کو مایوس نہیں کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا نظریہ ہمارا جنون ہے اور جنون مرتا نہیں بلکہ بڑھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر