عمران خان کی رہائی

عمران خان کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں: عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا ابھی کوئی امکان نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے 9مئی کو واضح ہدایات دیں، جلائو گھیرئوا کرنے والوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور نہیں ہوئی، اس لیے رہائی ممکن نہیں،رائل کورٹ میں کیس آگے بڑھے گا تو ضمانت منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خان کیس ٹو میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دھوکہ دہی سے دوہری سرکاری ملازمت پر ملزمان گرفتار