مشترکہ مشق کا آغاز

پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق کا آغاز

ویب ڈیسک: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق وارئیر8کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8 کا افتتاح ہو گیا۔
پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پاک چین مشترکہ مشق واریئر 8 کی افتتاحی تقریب ہوئی، تقریب نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں منعقد ہونے والی یہ آٹھویں مشق ہے، تین ہفتے طویل دو طرفہ مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا ہے، ملٹری ٹو ملٹری مشقوں کا مقصد دوطرفہ آہنی برادرانہ تعلقات مضبوط بنانا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات، درخواست سماعت کیلیے مقرر