پی ٹی آئی کو حکمت عملی بہتر

پی ٹی آئی کو حکمت عملی بہترکرنے کی ضرورت ہے ،فضل الرحمان

ویب ڈیسک: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال کا یہ مناسب وقت نہیں ہے،حکمت عملی بہترکرنے کی ضرورت ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری پی ٹی آئی کیساتھ تلخی تھی اسے اعتدال میں لانے کیلئے کامیاب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی سے تلخیوں سے ہم نرمی کی طرف آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوپکا ہاتھ ڈالنا چاہیے، تحریک انصاف کوجلسے، مظاہروں کا حق ہے، ہم چودہ ملین مارچ کرچکے ہیں۔
سربراہ جمعیت کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں اختلاف ہوتے ہیں، ہماری پی ٹی آئی کیساتھ تلخی تھی اسے اعتدال میں لانے کیلئے کامیاب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی سے تلخیوں سے ہم نرمی کی طرف آرہے ہیں۔
دہشت گردی کے حوالے سے سوال کے جواب میں سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نائن الیون کے بعد دہشت گردی بڑھی، پاکستان نے ا مریکا کواڈے دیئے تھے۔
فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پرویزمشرف اس وقت کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے، پرویزمشرف امریکا کی نظرمیں مقبول ہونا چاہتے تھے، اس کے بعد آج تک اس دہشت گردی کی جنگ سے ہماری جان نہیں چھوٹ رہی، بیس سال سے ہم یہ جنگ لڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  زمبابوے نے تیسرے ٹی 20میں پاکستان کو شکست دیدی