ویب ڈیسک: سوات میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے ڈویژنل صدر اعجاز پشتون کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سوات کے علاقہ پیو چار میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پاکستان زندہ باد موومنٹ کے ڈویژنل صدر اعجاز پشتون کو قتل کردیا ۔
مقتول اعجاز پشتون وی ڈی سی ممبر اور وی سی پیوچار کے چیئرمین بھی تھے۔
ذرائع کے مطابق اعجاز سیکورٹی پولیس کی ہمراہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔
پولیس نے مقتول کی نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
Load/Hide Comments