ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ایبٹ آباد کے علاقہ سپلاہی تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں نوجوانوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد جرگہ بلایا گیا تھا ۔
جرگہ جاری تھا کہ اس دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں حارث نامی نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے موقع پر جاں بحق نوجوان کی نعش اور زخمیوں کو بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کردیا۔
Load/Hide Comments