ویب ڈیسک: روس کی جانب سے بڑے حملے کے خوف کی وجہ سے کیف میں امریکی سفارتخانہ بند کر دیا گیا۔
ا مریکا نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے خطرے کے پیشِ نظر اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوکرین کو طویل فاصلے تک وار کرنے والے امریکی میزائل روس پر داغنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد، اب روس کی طرف سے بھی بھرپور کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکا اور فرانس کے جدید ترین ہتھیاروں سے روس میں بہت اندر تک حملے کئے گئے تو بھرپور جوابی کارروائیاں کی جائیں گی۔ اس دوران انہوں نے اپنے بیان میں ایٹمی حملے کا بھی امکان ظاہر کیا تھا، یہ ان کے اس ردعمل کا ہی اثر ہے کہ کیف میں امریکی سفارتخانہ بند کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments