ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی سے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست نہیں کی، نہ ہی بانی پی ٹی آئی سے حکومت سے مذاکرات یا رابطوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی۔ یہ اہم ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران 24 نومبر کے احتجاج اور پارٹی و سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
عمران خان سے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی تھی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے حکومت سے مذاکرات یا رابطوں سے متعلق گفتگو نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں بانی چیئرمین سے تمام گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات میں ہم نے احتجاج کی کال واپس لینے کی درخواست نہیں کی۔
Load/Hide Comments