خواجہ سراﺅں کیلئے نصف فیصد کوٹہ

تمام ملازمتوں میں خواجہ سراﺅں کیلئے نصف فیصد کوٹہ مختص

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے سکیل 15کی تمام ملازمتوں میں خواجہ سراﺅں کیلئے نصف فیصد کوٹہ مختص کر دیا ہے، محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے خیبر پختونخوا سول سرونٹس بھرتی، ترقی اور تبادلے کے قواعد 1989میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
ان قواعد کی شق 10کی ذیلی شق بی مین ترمیم کرتے ہوئے ایک اور ذیلی شق شامل کی گئی ہے، جس کے مطابق محکمہ سماجی بہبود زکوة و عشر کے پاس رجسٹرڈ خواجہ سراﺅں کیلئے نوکری میں کوٹہ ہوگا یہ کوٹہ سکیل 15 تک کی ملازمتوں کیلئے نصف فیصد ہوگا۔
حکومتی اندازے کے مطابق 200بھرتیوں میں ایک آسامی خواجہ سراﺅں کیلئے ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ آسامی پر بھرتی کیلئے خواجہ سرا کی درکار قابلیت لازمی ہوگی، جبکہ سماجی اور ثقافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ نوکری دی جائیگی۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ ترامیم صوبائی کابینہ نے منظور کی تھی جس کا اب اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل: اسلام آباد آئے تو واپس نہیں جائیں گے، جے یو آئی