سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا

سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا، عالمی منڈی میں بھی اضافہ

ویب ڈیسک: سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ہے، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سے سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 800 روپے فی تولہ مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو گیاہے۔ تازہ رہورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 570 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2631 ڈالر پر پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات حیران کن ہیں ،جے یو آئی