ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر احتجاج سے قبل وفاقی حکومت نے 4ہزار ایف سی اہلکاروں کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد احتجاج اور ممکنہ دھرنا کے شرکاءکو روکنے کیلئے اسلام آباد پولیس کو درکار افرادی قوت پوری کرنے کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تعینات فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں۔ پشاور سے ایف سی اہلکاروں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع کیساتھ منسلک سابق فرنٹیئر ریجن ، قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے، جہاں وہ پولیس کی معاونت کیلئے موجود رہتے ہیں۔
فرنٹیئر کانسٹیبلری کی اسلام آباد منتقلی سے خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام میں پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ قبائلی اضلاع اور ان سے متصل علاقوں میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے جس کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کی منتقلی سے مسائل بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر احتجاج سے قبل وفاقی حکومت نے 4ہزار ایف سی اہلکاروں کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دیں۔
Load/Hide Comments