ویب ڈیسک: پشاور میں سیف سٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع، مختلف مقامات سے کلوز سرکٹ خفیہ کیمروں کا کام بی آر ٹی سروس کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سکیورٹی کیمروں کے نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں پولز کی تنصیب کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے، بی آر ٹی منصوبے کے باعث مختلف مقامات سے کلوز سرکٹ خفیہ کیمروں کا کام متاثر ہوا تھا۔
پشاور میں سیکورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مزید کیمر ے نصب کرنے کی ہدایات کی تھی۔ پشاور کے اندرون شہر مختلف مقامات پر جی ٹی روڈ‘ پشاور کینٹ ‘ یونیورسٹی روڈ‘ حیات آباد سمیت مختلف مقامات پر سیکیورٹی کیمر ے نصب کئے جائیں گے۔
پشاور شہر میں تقریباً پانچ ہزار سے زائد مقامات پر 35 ہزار سے زائد سکیورٹی خفیہ کیمرے لگے ہوئے ہیں، مختلف بینکوں، تاجروں اور حکومتی اداروں کی جانب سے مختلف مقامات پر سکیورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ تاجروں کیلئے لازمی قرار دیا جا رہا ہے کہ مختلف بازاروں اور اپنی اپنی دکانوں کے باہر سیکورٹی کیمر ے نصب کریں۔
Load/Hide Comments