پی ٹی آئی کی 25رکنی ٹیم

پی ٹی آئی کی 25رکنی ٹیم پورے احتجاج کی نگرانی کریگی، دفتر قائم

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے 24نومبر احتجاج کی مانیٹرنگ کیلئَے ریسکیو ہیڈکوارٹر میں دفتر قائم کر دیا گیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کی 25رکنی ٹیم پورے احتجاج کی نگرانی کریگی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کیلئے جہاں دیگر تیاریاں مکمل کر لی ہیں وہیں احتجاج کی مانیٹرنگ کیلئے ریسکیو ہیڈکوارٹر میں دفتر قائم کر لیا ہے، جہاں پی ٹی آئی کی 25رکنی ٹیم پورے احتجاج کی نگرانی کریگی۔
اس حوالے سے وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے اخراجات پارٹی برداشت کرے گی، اس میں سرکار کا خرچ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملے تیز، اے ایس آئی شہید، 3 اہلکار زخمی