باڑہ تکیہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں

باڑہ تکیہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، دو پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں باڑہ تکیہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے، اس موقع پر پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام رہا اور وہ فرار ہو گئے۔ اس دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
حملے میں زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکار عبدلرازق اور ذہین خان کو فوی علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ پولیس کی بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت ضلع خیبر میں باڑہ تکیہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے جبکہ شرپسند فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  سوات :پولیس چوکی میں شہری کو قتل کرنے میں ملوث 3پولیس اہلکارگرفتار