عمران خان دہشت گردی کے ایک

عمران خان دہشت گردی کے ایک اور مقدمے میں گرفتار

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشت گردی کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لئَے گئے۔ اب کی بار تحریک انصاف کے بانی کو راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج دہشت گردی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ ان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان دہشت گردی کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لئَے گئے۔

مزید پڑھیں:  چارٹرڈ طیارے سے شام میں پھنسے 318پاکستانی وطن پہنچ گئے