ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کا دیوالیہ پن29 اپریل2025 کو ختم ہوجائے گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایچ ایم آر سی اور حسن نواز کے درمیان ٹیکس تنازع کی رقم 10 لاکھ پاؤنڈز سے کم ہے، اس دوران حسن نواز سے ٹیکس تنازع، دھوکہ دہی یا منی لانڈرنگ کی تحقیقات نہیں ہو رہیں، انہوں نے تمام آپشنز ختم ہونے پر دیوالیہ پن قرار دینے کیلئے لندن ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
ترجمان ایچ ایم آر سی کا کہنا ہے کہ رازداری کے قوانین کے سبب حسن نواز کے کیس کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتے، حسن نواز اور محکمہ ٹیکس ایچ ایم آر سی کے درمیان ایک کمپنی کے ٹیکس کا تنازع2020 میں شروع ہوا تھا، جبکہ اس وقع پاکستان میں پی ٹی آئی برسراقتدار تھی۔
اس دوران حسن نواز نے ایک غیر فعال کمپنی کا ٹیکس ادا کرنے سے انکار کردیا تھا، حسن نواز کو دیوالیہ قرار دینے کا فیصلہ تیسری سماعت میں جج مولن کی عدالت میں ہوا۔ یاد رہے کہ حسن نواز کا دیوالیہ پن ڈیڑھ برس سے کم عرصہ میں ختم ہوجائے گا لیکن یہ چھ برس تک مالیاتی ریکارڈ پر موجود رہے گا۔
حسن نواز اب بھی متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں، کمپنیز ہاؤس کے ریکارڈ کے مطابق وہ پاکستانی شہری ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ حسن نواز نے رابطہ کرنے پر جواب نہیں دیا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کا دیوالیہ پن29 اپریل2025 کو ختم ہوجائے گا۔
Load/Hide Comments