ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں احتجاجی مظاہروں میں شریک 800 معطل اساتذہ بحال کر دیئے گئے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے 324 اساتذہ بحال کردئیے گئے، مظاہرے میں شریک تحصیل تخت نصرتی کے 281 ٹیچرز اور تحصیل کرک کے 195 ہڑتالی اساتذہ بھی بحال کردئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرائمری اساتذہ نے پانچ روز تک سکولوں کو بند کیا تھا، اساتذہ کے احتجاج کے باعث صوبے کے پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل معطل رہنے پر محکمہ تعلیم نے کاروائی کی تھی۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں احتجاجی مظاہروں میں شریک 800 معطل اساتذہ بحال کر دیئے گئے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
Load/Hide Comments