لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین

سموگ کم بیک، لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہر قرار

ویب ڈیسک: جاتی ہوئی سموگ ایک بار پھر پلٹ آئی، اس دوران اے کیو آئی کے مطابق بھارتی شہر دہلی کو پیچھے دھکیلتے ہوئے لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہر قراردیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سموگ نے لاہور کو نشانے پر رکھ لیا، صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا ہے، آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر کا دوسرا نمبر ہے۔
باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 593 پر پہنچ گئی جبکہ بھارتی شہر دہلی 372 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور کراچی 214 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور کینٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 876 اور شملہ پہاڑی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 840 ریکارڈ کیا گیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز سموگ میں کمی کے باعث تعلیمی ادارے کھل گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منصور شاہ کوبھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لےلیاگیا