عمران خان کو حاضری یقینی بنانے

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا نے دوران سماعت بتایا کہ عمران خان کی تو کل ضمانت ہوگئی تھی جس پر ان کے وکیل فیصل چودھری نے بتایا کہ ان کو کسی اور کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم شواہد ریکارڈ کرنے کیلئے ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے۔
دوران سماعت حکام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک سے حاضری کا بندوبست ہوجائے گا جس پر الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنائی جائے۔ بعد ازاں کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی کیلئے کوشش، قطر نے ثالثی کا کردار شروع کردیا