ویب ڈیسک: مشیراطلاعات و نشریات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات کے باوجود اسلام آباد پہنچ کر پی ٹی آئی مطالبات منوائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے ثابت ہوتا ہے کہ جعلی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے۔ ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ پی ٹی آئی سے 50 بندے بھی اکھٹے نہیں ہو رہے، اور دوسری طرف کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سمجھ سے بالاتر ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ 50 بندوں کیلئے پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئے گئے ہیں، فورسز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے، ساتھ ساتھ احتجاج روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے ضروری خریداری بھی کر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب، سندھ اور کشمیر کی تمام فورسز بھی اسلام آباد میں تعینات کی جا رہی ہیں، ان تمام کوششوں کے باوجود اسلام آباد پہنچ کر پی ٹی آئی مطالبات منوائے گی۔ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری ہے، اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے، اور فسطائیت کے ریکارڈ توڑے جا رہی ہے، بغض عمران میں وفاقی حکومت آئین اور قانون کو روندے جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments