ویب ڈیسک: انسداد ددہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عدم حاضری پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
پاکستان تحریک انصآف کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، اے ٹی سی جج طاہر محمود سپرا نے مقدمہ کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکلاء صفائی کی جانب سے فیصل جاوید اور واثق قیوم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم اس موقع پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصل جاوید، واثق قیوم اور راجہ خرم کے ضمانتی مچلکے منسوخ کردیئے۔
اے ٹی سی نے اس موقع پر عدم حاضری پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کردی، عدالت کی بار بار طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرہپختونخوا پیش نہیں ہورہے تھے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور، فیصل جاوید، راجہ خرم اور واثق قیوم کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
Load/Hide Comments