23نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس

23نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے 23نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار سلو ہو جائے گی، یہ رفتار اس قدر سلو ہو گی کہ اس سے سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈنگ تک نہیں ہو سکیں گی۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند رہے گی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی، جس سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔اسی تناظر میں 23نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، یکم جنوری سے لائف انشورنس سیکم شروع کرنے کا فیصلہ