ویب ڈیسک: 24نومبر احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کا خصوصی سکواڈ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں سکواڈ کو جہادی قرار دیا تھا، سکواڈ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 9 ہزار کارکنان شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مینا خان، معاون خصوصی سہیل آفریدی سکواڈ کی قیادت کریں گے۔ اس خصوصی سکواڈ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا، سکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان دے دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ جہادی سکواڈ کا مطلب ہے کہ ہم ظلم پر آواز اٹھانے کو جہاد سجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جان کی پرواہ کیے بغیر مظاہرے میں موجود رہیں گے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ احتجاج ہر صورت ہوگا، انہوں نے ٹھوس انداز میں کہا کہ جو بھی احتجاج میں شریک نہیں ہو گا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا۔
دوسری جانب چند روز قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں الجہاد الجہاد کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔ یاد رہے کہ 24نومبر احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کا خصوصی سکواڈ تیار کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments