افغانستان کو دہشت گرد عناصر کیخلاف

افغانستان کو دہشت گرد عناصر کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں، افغانستان کو دہشت گرد عناصر کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ فی الحال افغانستان سے متعلق خصوصی مندوب کی تقرری کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا صرف افغانستان ہی نہیں پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کیلئے بھی شدید خطرہ ہے، دہشت گرد گروہوں سے متعلق ٹھوس شواہد افغانستان کو پیش کردیے، اب افغانستان کو دہشت گرد عناصر کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان بین الاقوامی سطح پر اپنے وعدے پورے کرے گا۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بیلاروس کے صدر 25 سے 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران بیلاروس کے صدر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت اہم معاہدوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے بھی رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا ہے، برطانوی وزیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی سے ضمانت منسوخی کی درخواست پر جواب طلب