97ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد

97ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور، سٹاک ایکسچینج میں تاریخ‌رقم

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 97ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 97ہزار کی نفسیاتی حدبھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران پی ایس ای میں تیزی دیکھنے میں آئی، اس دوران 100 انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 97ہزار 241 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگے ہیں۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 ہزار270 پوائنٹس پر بھی گیا تاہم بعد ازاں 97ہزار 241 پر ٹریڈ کرنے لگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سیشن میں سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔ دوسری طرف انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم، 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 97ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر گوہر کی لاتعلقی کافی نہیں، اموات کے ثبوت سامنے لائیں،خواجہ آصف