ویب ڈیسک: برطانوی وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور محسن نقوی کی ملاقات ہوئی، اور اس دوران اہم امور زیربحث رہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے پاکستان و افغانستان ہمیش فالکنر نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے برطانوی نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، اور اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارعجہ کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ و علاقائی امور پر مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ یاد رہے کہ اس موقع پر پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے، وقت آگیا ہے کہ باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات میں مزید گرمجوشی آئے گی۔پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر حقوق حاصل ہیں۔
Load/Hide Comments