پیپلزپارٹی کسی صورت کسانوں کو اکیلا

پیپلزپارٹی کسی صورت کسانوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، گورنر پنجاب

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ آج کسانوں کو بہت سے مسائل نے آ گھیرا ہے لیکن پیپلزپارٹی کسی صورت کسانوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ ہمیشہ پیپلزپارٹی نے ہی کسانوں کے حق میں آواز اٹھائی، اور انب کا ساتھ دیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں کسان پر زرعی انکم ٹیکس بل پیش کرنے کے دوران واک آؤٹ کیا، کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ آج کسان جن مشکلات سے گزر رہا ہے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ زرعی ادویات اور بیج انتہائی مہنگے ہیں، کسان پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، ہماری قیادت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کسانوں کا درد رکھنے والے رہنما ہیں، پیپلزپارٹی کسی صورت کسانوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ پیپلزپارٹی کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گی۔ کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ آج کسان جن مشکلات سے گزر رہا ہے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک سے گرفتار 281ملزمان کو شناخت پریڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا