ویب ڈیسک: ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار سے پشاور جانےوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ ایک بار پھر سے رونما ہوا ہے، اس فائرنگ کے واقعہ کے دوران 40افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس واقعہ کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پاراچنار سے پشاور جانے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، فائرنگ سے خاتون سمیت 40 افراد جان بحق جبکہ 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واقعہ کے بعد پاراچنار سمیت ضلع کرم میں موبائل نیٹ ورک معطل کردیا گیا ہے. واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا حدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے، کیونکہ اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہیں۔ یہ واقعہ ضلع کرم لوئر کے علاقے اوچت میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پاراچنار سے پشاور جانے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مسافر گاڑیاں سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور چلتی ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ ‘
یاد رہے کہ ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار سے پشاور جانےوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ ایک بار پھر سے رونما ہوا ہے، اس فائرنگ کے واقعہ کے دوران 40افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Load/Hide Comments