ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھمکیوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، عمران خان کو رہائی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں، عدالت کےپاس ہے، ذاتی طور پر مذاکرات حق میں ہوں، لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ دھمکیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بیلا روس کا وفد پاکستان کا دورہ کرنے آ رہا ہے، وفد کو سکیورٹی دینی ہے، ان حالات میں ہم کسی جلسے، جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، تاہم عدالت کا جو بھی حکم ہو گا، عمل درآمد کرائیں گے، ہم نے اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ خاص دنوں میں ہی کیوں احتجاج کیا جاتا ہے؟
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر یہ 24 نومبر کی دھمکی دیں گے تو کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان کو رہائی دینے کا اختیار میرے پاس نہیں بلکہ عدالت کے پاس ہے۔
Load/Hide Comments