جلسے کی اجازت دی جا سکتی

جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے، وفاق پر حملہ کی نہیں،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے، وفاق پر حملہ کی نہیں، اس وقت پی ٹی آئی اس کوششں میں لگی ہوئی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے، تاہم سیاسی اور عسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ احتجاج میں دو دن باقی ہیں اس دوران بہت کچھ ہو سکتا ہے۔
وزیر دفاع نے علی امین گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور روز اول سے وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، جبکہ علی امین بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے، وفاق پر حملہ کی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان صیہونی لابی کا بندہ ہے، اسی لئے تو بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیرون ملک میں‌لابنگ ہو رہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگری کے لئے استعمال ہو رہی ہے، جبکہ ہندوستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیاگیاتھا، بشریٰ بی بی