موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار

موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقہ مرغز میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، ملک میں امن و امان کی حالت ابتر ہے، اس وقت اسمبلی کا جوائنٹ سیشن بلایا جانا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تمام پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے، ہم اپنے ملک میں امن وامان، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے جبکہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، کسی صورت ملک کو خانہ جنگی کی طرف جانے نہیں دیں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قبائل ایک طرف بھی ہیں ، دوسری طرف بھی ہیں۔ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئَے انہوں نے کہا کہ اپ نے کاروبار بند کر دیا، بدلے میں قبائل کو کاروبار دیا نہ ترقی، اپ نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بھی خراب کئے، جس کی وجہ سے تجارت بند ہوئی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے افغانستان ایران کے ساتھ تجارتی کوریڈور کھول دیں، بانی پی ٹی آئی اور تمام اسیروں کو رہا کیا جائے، ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے، قانون کی حکمرانی شروع کی جائے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت بحال کی جائے، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، ملک میں امن و امان کی حالت ابتر ہے، اس وقت اسمبلی کا جوائنٹ سیشن بلایا جانا چاہئیے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منصور شاہ کوبھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لےلیاگیا