وفاقی وزیر داخلہ سے کرم واقعہ

وفاقی وزیر داخلہ سے کرم واقعہ پر رابطہ ہوا ہے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سے کرم واقعہ پر رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے واقعہ کے حوالے سے جہاں ملکی رہنما افسوس و ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے بیانات دے رہے ہیں، وہیں آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ کا رابطہ کرم واقعہ سے متعلق ہوا، ان سے امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ محسن نقوی سے کرم واقعہ پر رابطہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے والے دہشتگرد قرار