ویب ڈیسک: ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے شہداء کی تعداد 43 ہو گئی، جبکہ اس دوران 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ لوئر کرم کے علاقے اوچت ڈاڈ کمر بگن میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاراچنار سے پشاور جانے و انے والے کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 7 خواتین و 5 بچوں سمیت 43 افراد شہید جبکہ 13 زخمی ہونے ہیں، شہید ہونے والوں میں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔ فائرنگ سے صحافی جنان حسین بھی شہید ہو گئے۔
نوجوان صحافی جنان حسین ملائیشیا کا وزٹ کر کے واپس آ رہے تھے کہ اس واقعہ میں شہید ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد شہریوں نے کینٹ چوک میں احتجاجی دھرنا شروع کردیا ہے، جبکہ شہداء کی میتوں کو پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے، مسافر گاڑیوں کا کانوائے سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں پاراچنار اور پشاور کے مابین آ جا رہی تھی۔
یاد رہے کہ ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے شہداء کی تعداد 43 ہو گئی، جبکہ اس دوران 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.
Load/Hide Comments