ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے برادر اسلامی ملک جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا اسے ملوث کرنا افسوسناک ہے۔
نائب وزیراعظم نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے، سعودی عرب کو ملوث کرنا مایوس ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر مشکل میں سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، سیاسی قومتیں اپنے مقاصد کیلئے خارجہ پالیسی کا استعمال کرنے سے باز رہیں۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہو گئیں، کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے ہیں۔ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں۔
سابق خاتون اول نے کہا تھا کہ اس واقعے کے بعد سے ہمارے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے، میرے خلاف گند ڈالا گیا، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔یاد رہے کہ اسحاق ڈار نے بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔
Load/Hide Comments