24نومبر احتجاج کی تاریخ کسی صورت

24نومبر احتجاج کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی، بشریٰ بی بی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ 24نومبر احتجاج کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی، اس دن بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو نکلنے کی کال دی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہر طبقے کو اس احتجاج کا حصہ بننے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی تاریخ تبدیل کر دی جائے، لیکن یہ اظہر من الشمس ہے کہ 24نومبر احتجاج کی تاریخ کسی صورت تبدیل نہیں ہوگی، جب تک بانی پی ٹی آئی خود تاریخ بدلنے کا اعلان نہیں کرتے۔
سابق خاتون اول نے کہا ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی کو پُرامن احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا، یہ ہر شہری کا آئینی اور قانونی حق ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی باہر آ کر کسی صورت بدلہ نہیں لیں گے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں سیاسی تعیناتیوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جسٹس منصورعلی شاہ