ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ توڑ بزنس کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس نے ایک اور نئی ریکارڈ بلندی 98 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس ابتدا میں 98 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، ایک موقع پر 100 انڈیکس 681 پوائنٹس اضافے سے 98 ہزار 010 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز 100 انڈیکس 97 ہزار 437 کی بلند سطح کو پہنچ گیا تھا، اور اس دوران کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس پر ہوا تھا، جسے ٹاپ رینکنڈ کہا جا رہا تھا۔
گزشتہ روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔ اس سے جہاں ایک طرف کاروبار میں اضافہ ہوا وہیں سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بھی قائم ہو گیا۔
رواں کاورباری ہفتے کے دوران یہ تواتر کے ساتھ بنتے ریکارڈ ہیں، جن کی بدولت سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے رجحان میںبھی تیزی دیکھی جا رہی ہے.
Load/Hide Comments