خیبرپختونخوا پولیس سیاسی سرگرمی کا حصہ

خیبرپختونخوا پولیس سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنے،آئی جی اخترحیات کاآر پی اوزکو خط

ویب ڈیسک: آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے ریجنل پولیس افسران کو مراسلہ ارسال کیا ہے ، جس میں ریجنل پولیس آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنے۔
آر پی اوز کو جاری مراسلہ میں آئی جی پی نے کہا ہے کہ آر پی اوز پولیس اہلکاروں کی جلسے جلوس میں عدم شرکت کو یقینی بنائیں، مراسلہ میں مزید کہا گی اہے کہ خیبرپختونخوا پولیس سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنے۔
آئی جی پی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہنہ لینے کے احکامات کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن اتحاد کا فوجی عدالتوں کو اجازت دینے پر اظہار تشویش