پیم بونڈی امریکی محکمہ انصاف

پیم بونڈی امریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ نامزد

ویب ڈیسک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیم بونڈی امریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ نامزد کر دی گئی ہیں۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے نامزد میٹ گیٹز اپنی نامزدگی سے دستبردار ہو گئے، جس کے بعد پیم بونڈی کو اس عہدے کیلئے منتخب کیا گیا۔
اس سے قبل پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں، پیم اس کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔
یاد رہے اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے میٹ گیٹز کو نامزد کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے، اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔
میٹ گیٹز کو جنسی بدسلوکی اور دیگر مبینہ جرائم کے الزامات کا سامنا ہے، تاہم وہ اِن الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔ یا د رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیم بونڈی امریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ نامزد کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مجھے ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیاگیاتھا، بشریٰ بی بی