ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پالیسی پارٹی چیئرمین، سیکرٹری جنرل یا ترجمان ہی دے سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ی ہدرست ہے کہ بشریٰ بی بی بانی چیئرمین کی اہلیہ ہیں اور ان کے بیان کی اپنی اہمیت ہے، لیکن وہ جو کہہ رہی ہیں، اس کی اپنی اہمیت ہے تاہم بشریٰ بی بی کا بیان ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔ ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے۔
Load/Hide Comments