عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر، پولیس تعینات

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں موجود اڈیالہ جیل میں عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر کر کے پولیس تعینات کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے سیل سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے۔
عمران خان کے سیل پر پولیس سکیورٹی تعینات کر دی گئی، جو 3 مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مراسلہ اس حوالے سے ارسال کر دیا گیا ہے۔ یاد رہےکہ راولپنڈی میں موجود اڈیالہ جیل میں عمران خان کا سیل تھانہ ڈکلیئر کر کے پولیس تعینات کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے 35 ایرانی کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کر دیا