ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے 3 دن کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق 3 دن کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ، اس پابندی کا اطلاق 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہو گا۔ اس دوران صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے ا=حتجاج کی کال کے پیش نظر حکومت کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے.
Load/Hide Comments