بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک اور دو زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ کیا گیا، اس دوران 3 خوارج ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اورمعصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں چھپے خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ کیا گیا، اس دوران 3 خوارج ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  حج درخواستیں جمع کرانیوالے تمام امیدوار کامیاب قرار