ویب ڈیسک: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں جاری کر دی گئی ہے۔
190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں، تاہم ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی۔
مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارںٹ گرفتاری جاری کر دیئے، جبکہ ریفرنس پر سماعت 26نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔
Load/Hide Comments