ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عدم پیشی پر ان کیخلاف میانوالی میں درج 9 مئی کے کیس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں 9مئی کے حوالے سے درج مقدمہ پر سماعت ہوئی۔ اس دوران پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے وکلاء کی جانب سے ان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ وکلاء صفائی کی جانب سے عمر ایوب کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا، طبی سند میں نشاندہی کی گئی تھی کہ عمر ایوب گلے کے انفیکشن اور بخار کا شکار ہیں، اس لیے عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی عدم حاضری پر عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی، اسی تاریخ کو ان کی بریت کی درخواست پر بھی حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور دیگر ملزمان پر 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے، اس لئے کیس کی اگلی سماعت پر عدالت نے تمام فریقین کو طلب کر لیا۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عدم پیشی پر ان کیخلاف میانوالی میں درج 9 مئی کے کیس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
Load/Hide Comments