عمران خان کسی سے ڈیل کریں

عمران خان کسی سے ڈیل کریں گے نہ باہر جائیں گے، بابر اعوان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل کریں گے نہ باہر جائیں گے، ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے یہ جنگ جیت چکے ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پر آئے، اور یہ سب کا برابر حق ہے کہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ ہر پارٹی شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی کرتی رہی ہے، سرکاری ملازم کہتے ہیں اسلام آباد میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے، میں انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں ڈکیتیاں اور جرائم ہو رہے ہیں لیکن اس ج انب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، ہم نے تو حکومت کے سامنے اپنے تین مطالبات رکھے ہیں، ہمارا احتجاج 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور تنظیموں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے حقوق کے لئے کسی کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے، اس وقت پاکستان میں لا اینڈ آرڈر اس حکومت کے قابو سے نکل چکا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل کریں گے نہ باہر جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیسز: پشاور ہائیکورٹ کاسیکرٹری دفاع کو پیش ہونے کا حکم