9مئی مقدمات کے تمام ملزمان بری

پشاور، جرم ثابت نہ ہونے پر 9مئی مقدمات کے تمام ملزمان بری

ویب ڈیسک: جرم ثابت نہ ہونے پر 9مئی مقدمات کے تمام ملزمان بری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی کو سنیما گھر میں توڑ پھوڑ اور بکرا منڈی میں اگ لگانے کے مقدمے میں سماعت ہوئی، اس حوالے سے نامزد 50 ملزمان کے کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طلاء محمد نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو بری کر دیا.
دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملزمان نے 9 مئی کو تھانہ فقیر آباد کی حدود میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ سنیما اور بکرا منڈی میں‌آگ لگائی تھی. یاد رہے کہ جرم ثابت نہ ہونے پر 9مئی مقدمات کے تمام ملزمان بری کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی سے ضمانت منسوخی کی درخواست پر جواب طلب