ویب ڈیسک: پاراچنار میں اہل تشیع کے قتل عام پر بنوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ امام بارگاہ حسینیہ میں شیعہ برادری نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے کانوائے میں بھی ہم محفوظ نہیں، انتظامیہ اہل تشیع کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ لوئر کرم کے علاقے اوچت ڈاڈ کمر بگن میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
اس حملہ میں خواتین و شیر خوار بچوں سمیت 43 افراد شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس دوران اشیائے خور و نوش کی گاڑیوں کو بھی لوٹا جا رہا ہے، پارا چنار میں فرقہ وریت کو ہوا دی جا رہی ہے، ہم پرامن برادری ہیں اور کسی بھی لڑائی کے خلاف ہیں۔
یاد رہے کہ پاراچنار میں اہل تشیع کے قتل عام پر بنوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ امام بارگاہ حسینیہ میں شیعہ برادری نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی۔
Load/Hide Comments