گرہ بلوچ کے مومنین کا اظہار

ٹانک، شہداء پاراچنار کیساتھ گرہ بلوچ کے مومنین کا اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں شہداء پاراچنار کیساتھ گرہ بلوچ کے مومنین کا اظہار یکجہتی، اس موقع پر گرہ بلوچ کے مومنین کی جانب سے جامعہ مسجد جعفریہ میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئِی۔
لوئر کرم کے علاقے میں شیعہ گاڑیوں کے قافلوں پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد شہداء پاراچنار کے ساتھ ملک بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹانک کے گاوں گرہ بلوچ میں واقع جامعہ مسجد جعفریہ میں مومنین نے ایک خصوصی دعائیہ تقریب اور احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس میں شہداء کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ رضوان حیدر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور واقعے کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم معصوم انسانوں پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر کیا گیا ہے۔
علامہ رضوان حیدر کا کہنا تھا کہ ایسے دہشت گردانہ حملے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی سازش ہیں، جنہیں اتحاد اور بھائی چارے سے ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ علامہ رضوان حیدر نے شہداء کے خاندانوں کے صبر اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سزا دیں تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا بحال ہو سکے۔ ضلع ٹانک میں شہداء پاراچنار کیساتھ گرہ بلوچ کے مومنین کا اظہار یکجہتی، اس موقع پر گرہ بلوچ کے مومنین کی جانب سے جامعہ مسجد جعفریہ میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئِی۔
پاراچنار میں‌اس سے قبل بھی کئی خونیں وارداتیں ہو چکی ہیں‌ جن میں سینکڑوں افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں. اب کی بار ہونے والے واقعہ کے بعد وزیراعلی نے پہلے والا جرگہ دوبارہ فعال کرنے کا حکم دیا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی مظاہرین میں 100تربیت یافتہ شر پسند تھے، ڈی پی او اٹک